تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ہدایت دی ہے کہ جمعرات 20اپریل سے
تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس کو گرمائی تعطیلات دے دی جائیں۔انہوں نے ریاست میں گرمی کی شدید لہر کو
دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیمات کو اس سلسلہ میں ہدایت دی ۔انہوں نے محکمہ تعلیمات کو احکامات بھی جاری کرتے ہوئے جمعرات سے تمام
سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس کو گرمائی تعطیلات دینے کی ہدایت دی۔